ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: فریزر ٹاؤن میں ریلوے برڈج کی تعمیر کیلئے مسجد کا راستہ تنگ کردیا گیا ، مقامی باشندوں کا احتجاج

بنگلورو: فریزر ٹاؤن میں ریلوے برڈج کی تعمیر کیلئے مسجد کا راستہ تنگ کردیا گیا ، مقامی باشندوں کا احتجاج

Wed, 14 Jun 2023 11:52:45    S.O. News Service

بنگلورو 14/ جون: بنگلورو شہر کے معروف علاقہ فریزر ٹاؤن میں مسجد حاجی سر اسماعیل سیٹھ سے متصل ایک ریلوے برڈج کی تعمیر جو گزشتہ کئی مہینوں سے جاری ہے اس کے ریمپ کی تعمیر کے ڈیزائن میں اچانک تبدیلی کر کے ریلوے حکام کی طرف سے مسجد کے روبرو کے راستہ کو بلاک کردینے کی کوشش پر مسجد کے مصلیوں اور مقامی باشندوں نے سخت احتجاج درج کروایا ہے۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب ریلوے کے تعمیراتی عملہ نے اچانک مسجد کے روبرو مٹی کے ڈھیر لگا دیا۔ اس کے بارے میں دریافت کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کے اس برڈج کے ریمپ کے ڈیزائن کو بدل دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے کے برڈج کی ریمپ مسجد سے قریب واقع سی ایم اے شادی محل کے پاس سے شروع ہو تا تھا اب نئے ڈیزائن میں گاڑیوں کے برڈج پر چڑھنے کیلئے ریمپ مسجد سے متصل ٹرافک سگنل کے پاس سے شروع ہو گا۔ اس کے سبب مسجد کے روبرو کی کشادہ سڑک بند ہو جائے گی اور ایک تنگ راستہ مسجد میں آنے کیلئے رہ جائے گا جو سرویس روڈ کی مانند ہو گا۔ڈیزائن میں اس تبدیلی کے سبب نہ صرف مسجد کے سامنے والی سڑک بند ہو جائے گی بلکہ مسجد سے متصل کمار سوامی نائیڈو روڈ بھی دونوں جانب سے بند ہو جائے گی۔

فریز ر ٹاؤن ریسی ڈنٹس ویلفیر اسوسی ایشن کے نمائندوں نے ریلوے حکام کی طرف سے اچانک تبدیل شدہ ڈیزائن پرکام شروع کر دئیے جانے پر برہمی کا اظہار کیااور کہا کہ اس بارے میں مقامی لوگوں سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مقامی منتخب نمائندو ں سے شکایت کی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر وہ مداخلت کر کے حکام کو اس بات سے آگاہ کروائیں کہ وہ پرانے نقشہ کے حساب سے ہی برڈج کی تعمیر کے کام کو آگے بڑھائیں۔

اس حتجاج کے دوران کسی مقامی منتخب نمائندے کی عدم موجود گی پر کچھ لوگوں نے برہمی کااظہار کیا اور کہا کہ ووٹ مانگنے کیلئے ہر کوئی آجاتا ہے اب جبکہ مسجد کے سامنے ریلوے حکام کی طرف سے بغیر کسی کو اعتماد میں لئے سڑک بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو مقامی لوگوں کی بات سن کر اسے حکام تک پہنچانے کے لئے کوئی موجود نہیں ہے۔

(بشکریہ: روزنامہ سالار، بنگلورو، بتاریخ 14 جون 2023)


Share: